شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 حکام پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قراردیے جانے کے بعدنظربند افراد کی رہائی کو یقینی بنائیں:ہائی کورٹ

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جب عدالت نظربندی کے احکامات کو کالعدم قراردیتی ہے تو حکام کو چاہئے کہ وہ ان کی رہائی کو یقینی بنائیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ آبزرویشن جسٹس راہول بھارتی نے توہین عدالت کی ایک درخواست پر دی جس میں گزشتہ سال دسمبر میں عدالت کی طرف سے دیے گئے ایک فیصلے پر عمل درآمدکی استدعا کی گئی تھی۔فیصلے میں متعلقہ حکام کو ایک نظربندشخص کو فوری طور پررہا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔جسٹس بھارتی نے کہاکہ عدالت نے متعلقہ افسران کو اس عدالت کی سنگین تشویش سے آگاہ کیا ہے کیونکہ درخواست گزارکو بغیر کسی قانونی بنیاد کے حراست میں رکھ کر اس کی زندگی کے 79دن ضائع کئے گئے۔عدالت نے کہاکہ نظربند شخص توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے آیا ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال 30دسمبر کو سنائے گئے فیصلے کے تحت مذکورہ شخص کی نظر بندی کالعدم قراردیے جانے کے باوجود اس کو رہا نہیں کیاگیا۔ عدالت نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کا عمل دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا اور جب بھی کسی نظربند شخص کی نظر بندی کو ختم کیا جائے گی، حکام وقت ضائع کئے بغیر اس کی رہائی کو یقینی بنائیں گے۔