عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشام خودکش حملے میں ملوث10 سے زائد دہشتگرد اورسہولت کار گرفتار

 پشاور(پی پی آئی)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بشام خودکش حملے میں ملوث 10سے زائد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلئے۔پی پی آئی کے مطابق حملے میں  ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے  اور خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان سے ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ بارودسے بھری گاڑی چمن ک راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی،گاڑی شانگلہ کے قریب پٹرول پمپ پر 10دن کھڑی رہی، گاڑی10دن تک 500روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی،گاڑی کونان کسٹم پیڈگاڑیوں کے سمگلرکیذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایا گیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والا ایک سہولت کار بلوچستان سیگرفتار کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہیکہ حملیکا ماسٹر مائنڈ بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث اور مطلوب ہے۔