اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 24.94 فیصد کمی، برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی)ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 24.94 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.93 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.65 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر مارچ 2024 تک کی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 17.030 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.94 فیصد کم ہے۔، مارچ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 2.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 56.30 فیصد زیادہ ہے، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.93 فیصدکااضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 22.91 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21.06ارب ڈالر تھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملکی برآمدات میں 1.08 فیصدکی کمی ہوئی، فروری میں ملکی برآمدات کاحجم 2.58ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جومارچ میں کم ہوکر2.55 ارب ڈالرہوگیا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں رواں سال مارچ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.99 فیصدکااضافہ ہوا، گزشتہ سال مارچ میں ملکی برآمدات کاحجم 2.36 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔