کراچی(پی پی آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں مزید 14 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام رہا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہواتھا، پہلے سیشن میں اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 152 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 644 پوائنٹس پر آ گیا تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 66 ہزار 939 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں صبح کے وقت انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم بعد میں انڈیکس گر کر 67 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
Next Post
طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ دیدیا
Tue Apr 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق سینٹر طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اراکین کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔ایک ہفتہ قبل طلحہٰ محمود نے جمعیت علمائے اسلام کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے […]
