متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق سینٹر طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اراکین کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔ایک ہفتہ قبل طلحہٰ محمود نے جمعیت علمائے اسلام کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے غور وفکر کے بعد قبول کی۔ طلحہٰ محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے موقع دیا تو وہ خیبرپختونخوا میں بہت بڑی تبدیلی لے آئیں گے۔خیال رہے کہ طلحہ محمود کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ترجما فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باتیں سننے میں آرہی ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بن چکا ہے، خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں آرہی ہیں کہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس ہوگی اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہوجائے گا۔