متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 دربار محمد پناہ کے عرس کی اختتامی تقریب کے اگلے روزآتشزدگی سے100دکانیں خاکستر

ساہیوال(پی پی آئی) ساہیوال کے قریب دربار محمد پناہ کے عرس کی  اختتامی تقریب کے اگلے روزعرس  کے موقع پر لگائی گئی عارضی دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 100 سے زائد دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ذرائع  نے تصدیق کی کہ دربار محمد پناہ کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد موجود 100 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔عملے کے چند گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آگ نے 100 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔