بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی  34ویں برسی منائی گئی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی شہید کی34ویں برسی منائی گئی،اشفاق مجید وانی5ستمبر1966کو سرائے بالا سرینگر میں پیدا ہوئے۔فٹبال،ٹیبل ٹینس اورمیراتھون کے بہترین کھلاڑی تھے۔1985میں بین الریاستی میرا تھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،1984میں معروف کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت سے بے حد متاثر ہوئے اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن بن گئے۔30مارچ1990کو23سال کی عمر میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران سرینگر کے علاقے حَوّل میں جامِ شہادت نوش کیا۔پی پی آئی کے مطابق اشفاق مجید وانی نے1990میں رمضان المبارک کے تیسرے روز جامِ شہادت نوش کیا،اْن کی ڈائری کیمطابق ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں شہادت اْن کی دلی خواہش تھی،اشفاق مجید وانی کی شہادت پر وادی بھر میں پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دربار محمد پناہ کے عرس کی اختتامی تقریب کے اگلے روزآتشزدگی سے100دکانیں خاکستر

Thu Apr 4 , 2024
ساہیوال(پی پی آئی) ساہیوال کے قریب دربار محمد پناہ کے عرس کی  اختتامی تقریب کے اگلے روزعرس  کے موقع پر لگائی گئی عارضی دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 100 سے زائد دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ذرائع  نے تصدیق کی کہ دربار محمد پناہ […]