شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نہری پانی کی تیس فیصد قلت  کے پیش نظر پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف  10 لاکھ ایکڑکم

لاہور(پی پی آئی)خریف میں نہری پانی کی تیس فیصد قلت  کے پیش نظر پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف  دس لاکھ ایکڑ کم کردیا گیا۔ذرائع محکمہ زراعت کے مطابق نئی حکومت نے چالیس لاکھ ایکڑپرکپاس کاشت کرنے کا ہدف مقررکیا ہے،پی پی آئی کے مطابق گزشتہ برس50 لاکھ ایکڑکا ہدف مقررکیاگیا تھا،گزشتہ برس41 لاکھ ایکڑپرکاشت ہوئی،بہاولپورڈویژن میں سب سے زیادہ18لاکھ69ہزارایکڑپرکاشت ہوگی۔محکمہ زراعت نے ملتان ڈویژن میں 9لاکھ 45ہزار،ڈی جی خان 7 لاکھ 53ہزار ایکڑکا ہدف مقررکیا گیا،ساہیوال 1لاکھ 18ہزار، فیصل آباد1 لاکھ 15ہزار ایکڑ پرکاشت کا منصوبہ بھی ہے، سرگودھا ڈویژن میں 1 لاکھ 97ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی جائیگی۔