روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہماری عید اس دن ہوگی جس دن کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگا،حافظ طاہر اشرفی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان علماکونسل  کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہماری عید اس دن ہوگی جس دن کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگا،فلسطین ہمارے دل کے اندر اور ہماری روح ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک وڈیو آئی جس میں حرمین شریفین میں جھنڈا لہرایا جارہا تھا،حرم شریف اللٰہ کا گھر  ہے،یہ سعودی عرب کے قوانین اور شرعی احکام کے خلاف ہے، عمرہ زائرین کو حرمین شریفین کے تقدس کا پاس اور حرم پاک میں سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہئے،اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تو اس کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم ختم ہونا چاہئے، فلسطین ایک خود مختار ریاست اور اس کا دارالخلافہ القدس ہے، خدا کرے کہ اگلا جمعہ ہم سب مسجد اقصیٰ میں ادا کریں، او آئی سی کو فوری طور پر کوئی ایسا موقف اپنانا چاہئے جس سے اس مسئلے کے حل کی طرف ہم آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ عید کے بعد بھی پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امدادی سامان فلسطینیوں بھائیوں کیلئے بھیجا جائے گا۔