عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے بھارتی فوج، پیراملٹری فورس کے فلیگ مارچ

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر کی لوک سبھا میں 3سیٹوں پر پولنگ آئندہ ماہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد-راجوری کی سیٹ پر 7مئی کو، سرینگرکی سیٹ پر 13مئی کو اور بارہمولہ کی سیٹ پر 20مئی کو پولنگ ہوگی۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے فلیگ مارچ کئے جن کا واحد مقصد کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے بڈگام، سرینگر اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج،پیراملٹری فورسزاورپولیس نے ملکر گاندربل، بارہمولہ، پلوامہ، کولگام، سوپور، شوپیاں، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے۔۔ حریت پسندکشمیریوں کہنا ہے کہ بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ فلیگ مارچ کی آڑ میں لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔