عید کے پہلے روز اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر بابر کا کہنا ہے کہ جمعہ12اپریل سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو موسم خشک اور قدرے گرم رہے گا،، جمعہ سے پیر تک بیشتر علاقوں میں بادل کھل کر برسیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے بھارتی فوج، پیراملٹری فورس کے فلیگ مارچ

Mon Apr 8 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر کی لوک سبھا میں 3سیٹوں پر پولنگ آئندہ ماہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد-راجوری کی سیٹ پر 7مئی کو، سرینگرکی سیٹ پر 13مئی کو اور بارہمولہ کی سیٹ پر 20مئی کو پولنگ ہوگی۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے فلیگ مارچ کئے جن کا واحد […]