عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کی 96 ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور(پی پی آئی) اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کی 96 ویں سالگرہ منگل کومنائی گئی۔شعری لب و لہجے کو انفرادیت کے ساتھ نمایاں مقام بخشنے والے منیر نیازی کے بغیر اردو اور پنجابی کی شاعری ادھوری ہے، 9 اپریل 1928 کو ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے منیر نیازی قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور چلے آئے، انہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت سے روشناس کرایا۔منیر نیازی کی اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے، ان کے اردو مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، سفید دن کی ہوا اور ماہ منیر نمایاں ہیں۔منیر نیازی نے جنگل سے وابستہ علامات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ شاعری میں استعمال کیا، منیر نیازی کو ادبی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، ادب کا یہ درخشندہ ستارہ 2006 میں مداحوں سے بچھڑ گیا۔