عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید سادگی سے منائیں،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:شبیر شاہ

نئی دہلی /سری نگر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورمقبوضہ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عید الفطر کے موقع پرکشمیری، فلسطینی اورتشدد سے متاثرہ دیگر مظلوم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں صاحب ثروت لوگوں پر زور دیا کہ وہ غریبوں، ضرورت مندوں اور یتیموں کی مدد کریں اور ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔انہوں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کیا جہاں قابض افواج کے ہاتھوں بے گناہ شہری شہیدہورہے ہیں۔ انہوں نے ظالم حکومتوں کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالے سے شبیر شاہ نے امید ظاہر کی کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔