مودی حکومت ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر نشانہ بنا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعدظلم و جبر کے خلاف بولنے پر خاص طور پر ان کی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں  میں کہاکہ پی ڈی پی لیڈروں کو دباؤ ڈال کرپارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہم جبر کے خلاف کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں پارلیمنٹ میں ہماری آواز لداخ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کی حقیقی صورتحال سے پردہ اٹھائے گی۔انہوں نے لوگوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جبر کے خلاف آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ محبوبہ مفتی بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں اسلام آباد،راجوری سیٹ پرپارٹی کی طرف سے امیدوارہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

علی امین گنڈاپور کا  خیبرپختونخوا میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Tue Apr 9 , 2024
پشاور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹر بائیک […]