عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کا  خیبرپختونخوا میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹر بائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، یہ یونٹ گنجان بستیوں میں  بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کرے گا، یہ یونٹس  درکار جدید آلات اور ضروری ادویات سے لیس ہوں گے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا،ان فری چیک اپس میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں پشاور کے علاقہ حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔