کراچی(پی پی آئی)عالمی بنک نے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے 43 دیہی اضلاع میں غذائی قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے بنک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافہ جبکہ تعلیم اور صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں بڑھتے سفری اخراجات کے باعث علاج معالجے تک رسائی اور ا سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھنے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔عالمی بینک نے پاکستان کواخراجات زندگی کے مسلسل بحران سے دو چار ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں غذائی مہنگائی زیادہ ہے، غریب گھرانوٰ کی آمدنی کا نصف سے زائد بجٹ خورا ک پر ہی خرچ ہو جاتا ہے