پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عید الفطر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور تیزگاڑی چلانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a comment