پشین(پی پی آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا،یہ حکومت فارم 47کی حکومت ہے،یہ الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔پی پی آئی کے مطابق سردار اختر مینگل نے کہاکہ آپ ایک مرغی چور، موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں،ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا،بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے،ان کا کہناتھا کہ جب ہم لاپتہ لوگوں کی بات کرتے تھے تو لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا،اسمبلی میں لاپتہ افراد کا تذکرہ کرتے تھے تو لوگ ہم پر طنز کرتے تھے، ہم اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144لگا دی جاتی ہے،دفعہ 144اور الیکشن کمیشن کی فارم 47کی حکومت تسلیم نہیں کرتے،ملک کے عوام آج بھی بے روزگار اور ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔
Next Post
برطانوی مسلمان فیاضی میں ٹاپ پر، سالانہ 4 گنا زائد عطیات
Sat Apr 13 , 2024
لندن (پی پی آئی)برطانوی مسلمان برطانیہ کے فیاض ترین افراد میں شامل ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی مسلمان فیاضی میں بازی لے گئے، برطانیہ کے مسلمان دیگر افراد سے سالانہ 4 گنا زائد عطیات دیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ برس مقامی آبادی کے افراد نے 165 پاونڈ کے عطیات دیے جبکہ برطانوی مسلمانوں نے […]