شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران کے زیر قبضہ اسرائیلی جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کی جلد رہائی متوقع

تہران/اسلام آباد(پی پی آئی) ایرانی افواج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ دفتر خارجہ نے ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق دونوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔یاد رہے کہ شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔پرتگالی پرچم والا ایم ایس سی ایریز نامی تجارتی بحری جہاز  عرب امارات کی بندرگاہ سے بھارت کی طرف روانہ ہوا تھا، جہاز میں موجود عملے کے 25 افراد میں سے 17 بھارتی اور دو پاکستانی  بتائے جا رہے ہیں۔اس جہاز کا تعلق لندن میں قائم زوڈیاک میری ٹائم سے ہے جو اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر اور اس کے خاندان کے زیر انتظام زوڈیاک گروپ کا ایک حصہ ہے۔