شہرقائد میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری پریشان

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات  بڑھے ہیں۔رنچھوڑ لائن،کھارادر،لیاری، بفر زون،کورنگی،لانڈھی،قائد آباد،سولجر بازر،اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ سمیت سرجانی اوی نیو کراچی و ایف سی ایریا سے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول دندناتے پھر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اہل علاقہ نے بتایا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن  اور ڈی ایم سیزنے طویل عرصے سے آوارہ کتوں کے خاتمہ کی مہم شروع نہیں کی  ہے جس کے باعث آوارہ کتے ٹولیوں کی صور ت میں گھومتے نظرآتے ہیں۔

Latest from Blog