اسلام آباد(پی پی آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ بجلی کی طلب میں فروری تک مجموعی طور پر 12 فیصد کمی آئی، طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی اور سی پی پی اے کمرشل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پرپوزل جمع کروا دیں، بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد کیسپٹی پیمنٹس ہیں جو عالمی معیار سے بہت زیادہ ہیں۔نیپرا اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ قانونی دائرے میں رہ کر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کیپسٹی پیمنٹ کو کم کرنے پر بھی کام کرے، موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ ہے۔
Latest from Blog
کراچی)پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے
لاہور)پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس
ریاض)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ توانائی اورترقی کے لئے
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے
کراچی)پی پی آئی)تھرکول منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد قومی گرڈ میں کم ازکم
ریاض)پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور
سوات)پی پی آئی(سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقعہ
اسلام آباد)پی پی آئی)پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں مقامی لوگوں کو
جموں)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع