اے این ایف کے چھاپے، 165 کلو منشیات برآمد،15ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے  کراچی سمیت ملک  بھر میں 13کارروائیوں  کے دوران165 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 15ملزمان گرفتار کرلیے۔پی پی آئی کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، ملتان، لاہور، پشاور، اسلام آباد، فیصل آبادا میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 140کلو800گرام چرس،21 کلو افیون برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں 3 کلو167گرام ہیروئن،1 کلو 898گرام آئس برآمد کرلی گئی، کارروائی میں 61 ہیروئن بھریکیپسولز،512 گرام ویڈ برآمد کی گئی، گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Latest from Blog