شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے 8شہروں کے 12سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی(پی پی آئی)قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک میں ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 63 ہزار 496 والدین ویکسی نیشن سے انکاری تھے۔ ویکسی نیشن سے انکار کرنیوالے بیشتر والدین کا تعلق سندھ سے ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 38 ہزار 749 والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ کے پی 20 ہزار 392، بلوچستان میں 4 ہزار 81 والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا۔اس کے علاوہ پنجاب سے 175، اسلام آبادسے 75، آزاد کشمیر میں 24 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔پی پی آئی کے مطابق ملک میں قومی انسداد پولیو مہم 26 فروری سے 15 مارچ تک ہوئی تھی۔دوسری جانب ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 8 شہروں سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ملک بھر کے 8شہروں کے 12سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا۔