مقبوضہ جموں و کشمیر جیل میں تبدیل،کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں:محبوبہ مفتی

پلوامہ /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔پلوامہ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جبری خاموشی، گرفتاریوں اور مقبوضہ کشمیرمیں گھٹن کے ماحول کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغازکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے لو ک سبھا انتخابات کا اعلان ہوا ہے گرفتاریوں کاسلسلہ تیز کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شوپیاں میں ایک ٹورسٹ گائیڈ کو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ تاہم انہوں نے مزید کہاکہ اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیاجائے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ صرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کی صورتحال مخدوش نہیں بلکہ پورے مقبوضہ علاقے میں خوف ماحول قائم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بھارتی حکمران جان لیں کہ جارحانہ پالیسوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے: شبیر شاہ

Wed Apr 17 , 2024
نئی دہلی(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد انتخابی ڈراموں کے بجائے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔شبیر احمد شاہ  نے جو ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ بھی ہیں، نئی دلی […]