جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بھارتی حکمران جان لیں کہ جارحانہ پالیسوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے: شبیر شاہ

نئی دہلی(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد انتخابی ڈراموں کے بجائے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔شبیر احمد شاہ  نے جو ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ بھی ہیں، نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونیو الے بھارتی پارلیمانی انتخابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت کے بجائے تینوں فریقوں کشمیریوں،بھارت اور پاکستان کے درمیانبا معنی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے  کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ جارحانہ پالیسوں کے ذریعے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے سارے حقوق سلب کر لیے ہیں۔