ریاست کیخلاف بیان بازی کیس میں اعظم سواتی کی 23اپریل تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ریاست کیخلاف بیان بازی کے کیس میں اعظم سواتی کی 23اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور انہیں  شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام ا?باد میں اعظم سواتی پرریاست کے خلاف بیان بازی کے کیس کی سماعت ہوئی،اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔اعظم سواتی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی،عدالت نے اعظم سواتی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوٹیلیٹی ا سٹورز پر گھی کی قیمت میں اضافہ، 58 روپے فی کلو مہنگا

Wed Apr 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا،رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والا ایک کلو گھی 58 روپے مہنگا ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صافین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393روپے کلو مقررہے،گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، […]