سانحہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب،سینیٹر شبلی فراز کی درخواست ضمانت 11 مئی تک منظور

 انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور  کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاویدالحسن چشتی کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،سینیٹر شبلی فراز پیش ہوئے۔ سینئیر قانون دان بابر اعوان بھی دونوں رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی تھی۔سیپی پی آئی کے مطابق نئیر قانون دان بابر اعوان نے عدالت میں اپنے  دلائل دئیے،پرایسکیوٹر نے کہا کہ آپ دونوں رہنما ؤں شامل تفتیش ہوئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کا نوٹس اب ملا ہے شامل تفتیش ہو جاتے ہیں،عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 عدالت نے طلب کیا ہم پیش ہوگئے:عمر ایوب خان

Thu Apr 18 , 2024
فیصل آباد(پی پی آئی)سیشن ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کیس میں پیشی کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے طلب کیا ہم پیش ہوگئے۔اس سوال پر کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پیشی کے موقع پر موجود نہ تھی عمر ایوب […]