عدالت نے طلب کیا ہم پیش ہوگئے:عمر ایوب خان

فیصل آباد(پی پی آئی)سیشن ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کیس میں پیشی کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے طلب کیا ہم پیش ہوگئے۔اس سوال پر کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پیشی کے موقع پر موجود نہ تھی عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے کسی ایم پی اے اور ایم این اے کو پیشی سے متعلق اطلاع نہیں دی جس کے سبب وہ نہیں آئے۔پی پی آئی کے مطابق سینئیر قانون دان بابر اعوان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اوپر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کئیے ہیں،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرکے رہنماؤں کو کارکنان سے علیحدہ رکھا جارہا ہے، جبکہ ہم تمام کیسوں میں شامل تفتیش ہوں گے۔

Latest from Blog