اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاانہوں نے ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔ پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔ محسن نقوی نیہیڈکوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔