شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعلی ڈگری کیس میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

گلگت/   بلتستان(پی پی آئی)جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں ضمانت پر تھے تاہم پیش نہ ہونے پر گلگت بلتستان کی عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے گزشتہ سال جولائی میں خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رکن  اسمبلی غلام شہزاد آغا نے بطور وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ایل ایل بی کی ڈگری چیلنج کرتے ہوئے نااہلی کا مطالبہ کیا تھا، درخواست گزارکا مؤقف تھاکہ وزیر اعلیٰ کی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔عدالت نے معاملے پر ایچ ای سی، وزیر اعلیٰ، گلگت بلتستان بار کونسل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ہا۔نااہلی سے قبل گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکین نے خالد خورشید کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی تھی۔ جو ان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی تھی۔