بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار

اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت قومی غذائی تحفظ نے بھنگ کی کاشت کو قانونی دائرے میں لانے اور اس کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانے کے لیے اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے وزارت نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔بھنگ ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے۔

Latest from Blog