یوٹیلیٹی اسٹورزپررمضان پیکج ختم، وزیراعظم پیکج جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)یوٹیلیٹی اسٹورزپررمضان پیکج ختم ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا  پر سبسڈی برقرار رہے گی،چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملیگی۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی۔بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے،دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے،آئندہ مالی سال کیلئے وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Leave a comment