اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی،عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن9مئی سے شروع ہوگا اور9جون تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے8ہوائی اڈوں کے ذریعہ مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی سمیت کوئٹہ،سکھر،سیالکوٹ رحیم یار خان ایئر پورٹس پر آپریشن ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔
Next Post
کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع
Fri Apr 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی)عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن9مئی سے شروع ہوگا اور9جون تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ چار ایئرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں […]
