کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع

کراچی(پی پی آئی)عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن9مئی سے شروع ہوگا اور9جون تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ چار ایئرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی جن میں سعودی ایئر لائن،پی آئی اے،سیرین ایئر لائن اورایک نجی ائیر لائن شامل ہیں۔عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

Latest from Blog