جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد(پی پی آئی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران ایم این اے جمشیددستی کی جانب سے ایوان میں باجا بجایا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔آج ہونے والے اجلاس میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے صدر کے خطاب پر ایوان میں بحث کیلئے تحریک پیش کرنے کا موقف اپنایا اور کہا کہ ملک میں آئینی اور قانونی چیزوں کا فقدان ہے، آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہوئے خطاب پر بحث شروع کروائی جائے۔قادر پٹیل بولے ایک روز میں باون بل منظور کرنے والے آج ہمیں قانون کی کتابیں پڑھا رہے ہیں۔اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک کیلئے ملتوی کردیا۔