خیبر پختونخوا میں پارلرز اور شادی ہالزپر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہال پر پرسنٹیج کی بجائے فکسڈ ٹیکسز لگانے کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال اور بیوٹی پارلرز اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپر کے پاس جمع کرائیں گے۔تاہم فیصلے کے بعد کوئی بھی کاروباری شخص یا ادارہ ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔

Latest from Blog