جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں تو کافی سنی ہیں، تاہم راولپنڈی کی خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے کر میڈیا کی توجہ بھی سمیٹ لی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی ہزارہ کالونی سے تعلق رکھنے والے وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا۔جبکہ خاتون نے بچوں کو جنم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دیا ہے۔بچوں کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 6 بچوں اور ماں کی صحت اطمینان بخش ہے، جبکہ بچے بھی صحت مند ہیں۔دوسری جانب پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔