جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور

کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اپنا اختیار ختم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔  ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت عوام کی تنقید سے بچنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار منتقل کرنے کی خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ 3 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پر تجزیہ اور مضمرات پر پریزنٹیشن پیش کی جائے۔پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا مطلب یکساں قیمتوں کا خاتمہ ہوگا جس کے بعد تیل کمپنیاں مختلف شہروں اور دیہاتوں کے لیے اپنی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے آزاد ہو جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ تیل کمپنیاں پہلے سے ہی فرنس آئل اور ہائی آکٹین کی قیمتیں سے مقرر کرتی ہیں،پی پی آئی کے مطابق تیل کمپنیوں کو پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی مقرر کرنے کا اختیار دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہر شہر اور ہرآئل کمپنی کی مصنوعات کی قیمتیں مختلف ہوں گی۔