سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں وادی کو بیرون دنیا سے ملانے والاواحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے متعدد مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے قابل نہیں رہی۔پی پی آئی کے مطابق ہائی وے میہد، رام بن اور کشتواڑی پاتھر اور بانہال میں تودے گرنے کی وجہ سے بند ہے۔قبل ازیں ہائی وے کو جزوی طور پر ٹریفک کو بحال کیا گیا تھا۔ تاہم میہد، رام بن، کشتواڑی پاتھر اور بانہال میں دوبارہ تودے گرنے سے ہائی وے کو ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا۔پی پی آئی کے مطابق ضلع شوپیاں کو راجوری اور پونچھ اضلاع سے ملانے والی مغلیہ روڈ بھی برفباری کی وجہ سے بند ہے۔
Next Post
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
Sat Apr 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اپنا اختیار ختم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت عوام کی تنقید سے بچنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار منتقل کرنے کی خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو ہدایت کی ہے […]