جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی9 کارروائیاں، 39 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کی 9 کارروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد کرکے7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون برآمد ہوئی،پی پی آئی کے مطابق  راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ ، بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون ،سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9 کلو چرس ، آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون  سے 6 کلو چرس ،جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5 کلو چرس ، تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس ،پشاور میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس جبکہ زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔