ملٹری اکیڈمی کاکول میں متعدد کورسز  کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 کاکول(پی پی آئی) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے  جبکہ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گورک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان اعزازی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف اعزازی چھڑی چودھویں مجاہد کورس کے انڈر افیسر الیاس خان نے اور کمانڈنٹ کین جونیئر انڈر افیسر دانش ستار نے حاصل کی۔ 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر شہر بانو بھی کمانڈنٹس کین کی مستحق قرار پائیں۔پی پی آئی کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ای او بی آئی بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو،پنشن میں اضافہ کیا جائے:پنشنرز فورم

Sat Apr 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے خاقان مرتضیٰ کی چیئرمین ای او بی آئی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کے دیرینہ مسائل کے حل کی سمت توجہ دیں گے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف مجاہد سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک […]