خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خطہ پیر پنجال میں واقع 122گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطہ پیر پنجال میں واقع 122گلیشیئرزتیزی سے کم ہو رہے ہیں جس سے علاقے کو سیلابوں سمیت کئی خطرات کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ122گلیشیئرز 1980کے بعد سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ یہ گلیشیئر تقریبا 25.7مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے تھے جو اب 15.9مربع کلومیٹر تک محدود ہوگئے ہیں۔یہ تحقیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محمد اشرف گنائی اور سید قیصر بخاری نے کی ہے جبکہ ان کے نتائج انٹرنیشنل جرنل آف ہائیڈرولوجی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہوئے ہیں۔محققین نے 1980سے 2020تک چار دہائیوں پر محیط ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں جموں وکشمیر کے خطہ پیر پنجال میں موجود گلیشیئرز پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی علاقے میں واقع گلیشیئرز شمالی گلیشرز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سطح سمندر سے اوسطا 3,800-4,000میٹر کی بلندی پر واقع گلیشیئرز نچلی بلندیوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔گلیشیئرز میں کمی سے پانی کی قلت کا خطرہ ہے جس سے زرعی پیداوار اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہوگی۔ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جس سے ماحولیاتی نظام متاثر ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ کئی دیگر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔