خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو نقصان

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع شوپیاں کے کئی دیہات میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کوشدید نقصان پہنچاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ژالہ باری سے ضلع کے علاقوں مولو، ڈانگر پورہ، ترینز، چتراگام اور تھارانہ میں سیب کے باغات کو نقصان پہنچا۔متاثرہ علاقوں کے کسانوں نے بتایا کہ ژالہ باری تقریبا 10سے 15منٹ تک جاری رہی جس سے سیب کے باغات کوشدید نقصان پہنچا۔فروٹ منڈی شوپیاں کے ایگزیکٹو ممبر پیر شبیر احمد نے بتایاکہ باغات میں پھول کھلے ہوئے تھے اور ژالہ باری سے پھولوں اور پتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سال اچھی فصل کی توقع کر رہے تھے لیکن اچانک ژالہ باری نے ہماری تمام امیدوں پر پانیھیر دیا۔ ترینز کے ایک کسان جاوید احمد نے بتایا کہ نقصان 60فیصد سے زیادہ ہے۔