شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ججوں نے حلف اٹھا لیا، جسٹس خورشید اقبال، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہد خان شامل

پشاور(پی پی آئی) پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس خورشید اقبال، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہد خان شامل ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے عہدے کا حلف لیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی تھی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں کے انتظامی سربراہوں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔