سندھ میں ماڑی فیلڈ کے کنویں سے تیل کے اہم ذخائر دریافت

کراچی(پی پی آئی)ماڑی پیٹرولیم نے ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کر لئے۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) نے صوبہ سندھ میں واقع ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ماری ڈی اینڈ پی ایل) میں کھودے جانے والے کنویں شوال-1 سے تیل کے ذخائر دریافت کر  کئے،پی پی آئی کے مطابقشوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا اور اسے غازی فارمیشن میں 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ پیداواری آزمائش کے دوران اس کنویں سے یومیہ 1,040 بیرل تیل اور 52. لین مکعب فٹ گیس کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔

Latest from Blog