خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بارشوں اورتیز ہواؤں سے گندم میں نمی،فصل متاثر،کسان پریشان

کراچی(پی پی آئی)حالیہ بارشوں اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے، فصل میں نمی سے پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق موسمی تبدیلیوں سے موسم تو خوشگوار ہوا مگر گندم کے کاشتکار بارش سے پریشانی کا شکارہیں۔ پاکستان کسان فورم کا کہناہے کہ کاشتکاروں کے پاس وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے بھی گندم  کو شدید نقصانات لاحق ہیں،جنوبی اضلاع کے علاوہ بلوچستان میں بھی بارشوں اور تیزہواؤں کے باعث گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے،حکومت کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرے تاکہ گندم کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید بارشیں ہوئیں تو گندم کی پیداوار کم ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔