خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی ووٹروں کی انگلیوں پر ’انمٹ پاکستانی روشنائی کے موجدڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں اب تک ہونے والے تمام انتخابات میں ووٹرز کی انگلیوں پر نہ مٹنے والی جو روشنائی لگائی جاتی ہے اس کا سہرا پاکستانی سائنس داں ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کے سر جاتا ہے۔مہاتما گاندھی کے پوتے، سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی نے اپنے ایک مضمون میں اس انمٹ روشنائی کی تاریخ پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ1951میں پہلے عام انتخابات کے بعد سے پچھلے 76 سال کے دوران بھارت میں، بلدیات سے  قومی سطح تک کے انتخابات میں یوں تو بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے لیکن ایک چیز نہیں بدلی ہے اور وہ ہے انمٹ روشنائی، جس کے موجد پاکستانی سائنس داں ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی تھے۔پی پی آئی کے مطابق گوپال کرشن گاندھی نے تجویز کیاکہ اس روشنائی کا نام ‘صدیقی اِنک’ کر دیا جائے لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخ رشتوں کے باعث ایسا شاید ہی ہوسکے۔