اوٹاوا(پی پی آئی) فحش فلموں کی سب سے بڑی کینیڈین ویب سائٹ نے اپنا نواں سالانہ ریویو جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکہ اس بار بھی فحش بینی میں پہلے نمبر پر رہا ، اس بار کی فہرست میں اٹھارویں نمبر پرمسلمان ملک مصر بھی شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق ویب سائٹ کے اعداد و شمار میں بتایاگیا ہے کہ فحش بینی میں ہر سال کی طرح امسال بھی امریکہ کا پہلا نمبر رہا جس کے بعد برطانیہ، فرانس، جاپان، میسکسیکو، اٹلی، جرمنی اور کینیڈا کا نمبر رہا۔ فلپائن، برازیل، سپین، پولینڈ، نیدرلینڈ، آسٹریلیا،یوکرین، ارجنٹینا اور کولمبیا بھی سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ممالک میں شامل ہیں 2022 کی فہرست میں ا عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک مصر 18 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سویڈن اور بیلجیئم بالترتیب 19 ویں اور بیسویں نمبر پر ہیں۔ ویب سائٹ پر سب سے زیادہ وقت گزارنے میں مصری پہلے نمبر پر رہے۔ انہوں نے اوسطاً 11 منٹ 12 سیکنڈ گزارے جو ٹاپ 20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ویب سائٹ کی 79 فیصد سے زیادہ ٹریفک انہی 20 ملکوں سے آتی ہے۔
Next Post
بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معطل
Tue Apr 23 , 2024
چمن/کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے سے سیلابی صورتحال کاسامنا ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں سے زیا رت، شیرانی، مو سی خیل، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بار کھان، کو ہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع متاثر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ہفتے کی بارشوں سے صوبہ کے متعدد […]