بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معطل

چمن/کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے سے سیلابی صورتحال کاسامنا ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں سے زیا رت، شیرانی، مو سی خیل، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بار کھان، کو ہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع متاثر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ہفتے کی  بارشوں سے صوبہ کے متعدد علاقوں کا ملک کے دوسرے حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔سیلاب کے سبب افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والے ٹرک قلعہ عبداللہ اور چمن کے قریب پھنس گئے چمن میں پہاڑوں پر شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بڑی تعداد میں کچے مکانات بہہ گئے۔ سیلاب نے سڑکوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے، چمن کا بلوچستان کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہو گئی ہے۔

Latest from Blog