کراچی(پی پی آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان ا سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 405 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک اسٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Next Post
اے این ایف کی کارروائیاں،133 کلومنشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار
Tue Apr 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 کارروائیوں میں 133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، ٹنڈو جام، جہلم اورکراچی میں کی گئیں، پی پی آئی کے مطابق کارروائی کے دوران 95 کلو 300گرام چرس، 33 کلو900گرام افیون برآمد کرلی گئی۔تر کارروائی میں […]
